the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
دہلی کے سابق وزیرکپِل مشرا کے وزیراعلی اروند کیجریوال پر مسلسل طنز جاری ہیں۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں مسٹر کیجریوال سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا،آپ کا نام کیوں نہ اروند حوالہ کیجریوال کردیا جائے۔ مسٹر کیجریوال پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات لگانے والے مسٹرمشرا نے آج اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وزیرتوانائی ستیندر جین کی کمپنی حکومت کو لکھ کر دے رہی ہے کہ کالا دھن آیا حوالہ سے آیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر مشرا نے کابینہ سے ہٹائے جانےکے بعد الزام لگایا تھا کہ ان کے سامنے مسٹر جین نے مسٹرکیجریوال کو دو کروڑ روپے دئے۔ کراول نگر سے رکن اسمبلی مسٹر مشرا نے آگے لکھا ہے،عام آدمی پارٹی (آپ)کو جو چندہ آیا،وہ ایسی کمپنیوں سے آیا جن میں حوالہ سے منسلک لوگ ہیں۔ آپ رہنماؤں پر غیر ملکی دوروں کی معلومات عام کرنے کے مطالبے کےسلسلے میں چھ دن تک بھوک



ہڑتال کرنے والے مسٹر مشرا نے کہا ہے کہ ایک روس دورے کا بیورہ ملاہے،اس کا حوالہ سے تعلق ہے ۔مسٹر کیجریوال جس ہیم پرکاش کا لیٹر ہیڈ چھپاتے ہیں،اس کی کمپنیوں پر حوالہ معاملے میں چھاپے پڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوں نہ،آپ کا نام اروند حوالہ کیجریوال رکھ دیاجائے۔ سابق وزیرنے پھر مطالبہ کیا ہے کہ سارے غیر ملکی دوروں کی معلومات عام کردی جائیں ورنہ وہ ایک ایک کرکے ساری تفصیلات بتا دیں گے۔ جرمنی کون کون گیا،کتنے کتنے دن اور کس کس سے ملا،اس کی معلومات آرہی ہیں۔ انہوں نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا،ملک کا معاملہ ہے، چھوڑوں گا نہیں۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ روس کے دورے کے مزید حقائق بھی آج ملک کے سامنے رکھوں گا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر مشرا انسداد بدعنوانی بیورو کے سامنے پہلے ہی شکایت درج کراچکے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ دستاویز بھی پیش کئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.